قصور: 17 سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا
قصور: (دنیا نیوز) تھانہ کھڈیاں خاص کے علاقہ صدیقیہ کالونی میں 17 سالہ لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو شعیب نامی ملزم سمیت 4 اوباشوں نے اغوا کیا، اغوا کے بعد لڑکی کو ایک گھر میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
تھانہ کھڈیاں خاص پولیس نے لڑکی کی والدہ صفیہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ میں شعیب، عبیداللہ، مبین اور عثمان کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس تاحال اجتماعی زیادتی کے ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔