محسن نقوی کی سی ایم ایچ پشاور آمد، پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں کی عیادت

پشاور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں پاک فوج اور فیڈرل کانسٹیبلری کے اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی فرداً فرداً زخمی اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔

انہوں نے پاک فوج اور ایف سی اہلکاروں کے جذبے اور فرض شناسی کو سراہا، اور زخمی اہلکاروں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہلکاروں کے علاج معالجے کے بارے ڈاکٹرز سے اپ ڈیٹس لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے جوانمردی سے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، آپ قوم کے ہیرو ہیں، ہم سب کو آپ پر فخر ہے، آپ جیسے بہادر سپوتوں کے ہوتے ہوئے دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

خیبرپختونخوا حکومت کے چیف سیکرٹری شہاب علی، آئی جی ایف سی نذیر احمد گاڑا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں