بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف ملنا چاہئے تھا: ایس ایم تنویر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو مزید ریلیف ملنا چاہئے تھا۔

پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر کہتے ہیں کہ پراپرٹی کے لین دین پر ٹیکسز میں کمی قابل ستائش ہے، لیٹ فائلر کی کیٹگری ختم کرنا بہتر اقدام ہے، زرعی شعبے کو فروغ دینا بہت ضروری ہے۔

اس ایم تنویر نے کہا کہ تین ہزار ارب روپے کا دفاعی بجٹ وقت کی ضرورت ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام کہتے ہیں کہ حکومت نے ہماری کچھ تجاویز مان لیں، پٹرولیم لیوی کا ہدف اٹھارہ فیصد زیادہ ہے جو تشویشناک ہے، ہم نے کارپوریٹ ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی مگر بجٹ میں اس کا کوئی ذکر نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں