صارفین کیلئے بُری خبر! بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر کے لئے بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرا دی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے جمع کرائی گئی، درخواست کی سماعت 30 جون کو ہوگی، جس میں تکنیکی جائزے کے بعد قیمتوں میں اضافے یا برقرار رکھنے کا حتمی فیصلہ متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑ سکتا ہے۔
سی پی پی اے نے اپنے موقف میں واضح کیا ہے کہ مئی کے مہینے کے دوران بجلی کی پیداوار پر اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی ہے۔