عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں محدود کمی

کراچی: (دنیا نیوز) گزشتہ روز کی بڑی کمی کے بعد آج عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں محدود کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 43 روپے کم ہوکر4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 39 روپے گر کر 3 لاکھ 74 لاکھ 166 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 16 روپے بڑھ کر 6 ہزار 972 روپے ہوگئی ہے، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 43 سینٹ سستا ہوکر فی اونس سونا 4 ہزار 144 ڈالر 57 سینٹ پر آ گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں