ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں تین دن کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 643 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے کا ہوگیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 179 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 345 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 189 روپے بڑھ کر 7 ہزار 151 روپے ہوگئی ہے، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی 46 ڈالر 43 سینٹ مہنگا ہوکر فی اونس سونا 4 ہزار 202 ڈالر کا ہوگیا ہے۔