پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس، چار اہم بلز کی منظوری

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین طارق سبحانی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں قانون سازی سے متعلق اہم بلز پر تفصیلی غور کیا گیا اور چار اہم بلز متفقہ طور پر منظور کر لیے گئے۔

منظور کیے گئے بلز میں پنجاب کنٹرول آف ہیبیچوئل آفینڈرز اینڈ اینٹی سوشل بیہیویئر بل 2026، پنجاب سینٹر آف ایکسیلنس آن کاؤنٹرنگ وائلنٹ ایکسٹریمزم (ترمیمی) بل 2026، انسدادِ دہشت گردی (پنجاب ترمیمی) بل 2026 اور سوسائٹیز رجسٹریشن (ترمیمی) بل 2026 شامل ہیں۔

کمیٹی نے تمام بلز کو اتفاق رائے سے منظور کیا جبکہ اجلاس میں محکمہ داخلہ اور محکمہ قانون کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران اراکین نے بلز کے قانونی، انتظامی اور عملی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اجلاس میں خالد محمود رانجھا، چوہدری اعجاز احمد، صفیہ سعید، سیدہ سمرین تاج، رانا عبدالمنان ساجد، آمنہ پروین اور شہباز علی کھوکھر سمیت متعدد اراکین نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں