ایرانی صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا، اس موقع پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ ایرانی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔
.jpg)
تقریب کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے ارکان کا ایرانی صدر سے تعارف کرایا جبکہ ایرانی صدر نے بھی اپنے وفد کے ارکان کو وزیراعظم سے متعارف کرایا۔
.jpg)
بعد ازاں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس کے سبزہ زار میں پودا لگایا اور دعا بھی کی۔
تقریب کو دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کے اظہار کے طور پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
.jpg)