برطانوی وزیراعظم کے بعد لتھوانیا کی وزیراعظم بھی اچانک مستعفی
ولنیئس : (ویب ڈیسک) گزشتہ روز برطانوی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد آج لتھوانیا کی وزیر اعظم بھی مستعفی ہوگئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لیتھوانیا کی وزیر اعظم اینگا روگینن نے آج بروز منگل وزارت عظمیٰ کے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
اپنی کابینہ کے آخری اجلاس کے دوران اپنے الوداعی خطاب میں اینگا روگینن نے کہا کہ یہ ایک مشکل دن ہے، حالیہ مہینوں میں حکومت کو درپیش چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس عرصے کے دوران بہت سے مشکل فیصلے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ اینگا روگینن نے اپنی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے تحت استعفیٰ دیا ہے، ان کا استعفیٰ حکومتی اتحاد کے جزوی طور پر ٹوٹنے کے بعد اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے ایک سال سے بھی کم وقت میں سامنے آیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک کو ایک نئے سیاسی دوراہے پر لا کھڑا کرتا ہے اور لتھوانیا کے سیاسی منظرنامے میں عدم استحکام کو نمایاں کرتا ہے۔
بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کے مطابق اینگا روگینن کے مستعفی ہونے کے بعد جونوا شہر کے 42 سالہ میئر مینڈوجس سنکیویکس کے عہدہ سنبھالنے کی توقع ہے۔