ایرانی عدالت نے جرائم کے الزامات پر امریکی حکام کیخلاف فیصلے جاری کر دیئے

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجائی نے کہا ہے کہ ایرانی عدالتوں نے ایرانی عوام کے خلاف جرائم کے الزامات پر متعدد امریکی حکام کے خلاف فیصلے جاری کر دیے ہیں۔

ایران کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجائی نے کہا کہ جیسے ہی ان حکام کے اثاثوں تک رسائی ممکن ہوئی ان فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اب تک ان حکام کے اثاثوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکا تاہم جیسے ہی یہ ممکن ہوا عدلیہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرے گی۔

انہوں نے حال ہی میں ایک امریکی جہاز کی ضبطگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا اس کے اثاثے ان ایرانیوں کے حق میں ضبط کیے گئے جو امریکی جرائم سے متاثر ہوئے اور یہ محض ایک مثال ہے۔

ایرانی چیف چسٹس کا مزید کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں ایران کو ’مجرم امریکیوں‘ کے اثاثوں تک رسائی حاصل ہوگئی تو انہیں عدالتی احکامات کے مطابق ضبط کر لیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں