بورےوالا میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بورےوالا:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے بورے والا میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت انور کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق بنوں سے بتایا جاتا ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جب کہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور مقدمہ درج کرکے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں