جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملہ، امن معاہدے کی کوششوں کے باوجود کشیدگی برقرار

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے کے بعد امن معاہدے کی کوششوں کے باوجود کشیدگی برقرار ہے۔

لبنانی سرکاری میڈیا کے مطابق قنطرہ اور دیر سریان کے درمیان واقع علاقے کو نشانہ بنایا گیا، رپورٹس کے مطابق حملے کی نوعیت اور اس کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب گزشتہ ہفتے لبنان اور اسرائیل نے ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کی راہ ہموار کرنا اور سرحدی کشیدگی میں کمی لانا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ حملہ خطے میں سکیورٹی صورتحال اور امن کوششوں کے مستقبل کے حوالے سے نئے سوالات کو جنم دے سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں