محبت کا پیغام لیے امریکی مرد و خاتون نیویارک ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے اینٹینا پر چڑھ گئے

نیویارک: (دنیا نیوز) محبت و امن کا پیغام لیے امریکی مرد و خاتون ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کے اینٹینا پر چڑھ گئے جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دونوں نے عمارت پر چڑھ کر امن کا پرچم لہرایا تھا، پرچم پر تحریر تھا محبت کی طاقت، طاقت کی محبت پر غالب آجائے تو دنیا امن کو گہوارہ بن جائے گی۔

ماسک پہنے مرد اور خاتون انفلوئنسر ہیں، دونوں کا 1400 فٹ بلندی پر جاکر بینر لہرانے کا مقصد توجہ حاصل کرنا تھا، بینر لہرا کر مرد نے خاتون کو شادی کی پیشکش بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں