سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، کاروبار کا مثبت رجحان رہا
کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 665 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ریکارڈ سطح سے نیچے آگیا مگر مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 470 پوائنٹس اضافے کیساتھ ایک لاکھ 84 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج 44 ارب 39 کروڑ 77 لاکھ 75 ہزار 151 روپے مالیت کے 42 کروڑ 34 لاکھ 75 ہزار 81 شیئرز کا لین دین ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 3 ہزار 748 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے بعد ایک لاکھ 84 ہزار 50 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔