ٹرمپ کا نیٹو اتحادیوں پر دفاعی اخراجات بڑھانے پر زور

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نیٹو اتحاد میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ دفاعی اخراجات برداشت کرتا ہے، جبکہ دیگر رکن ممالک اس کے مساوی کردار ادا نہیں کر رہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کسی واضح فائدے کے بغیر نیٹو اتحادیوں کی سلامتی یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کا دفاعی بجٹ 999 ارب ڈالر ہے، جبکہ برطانیہ 90.5 ارب، فرانس 66.5 ارب، اٹلی 48.8 ارب اور پولینڈ 44.3 ارب ڈالر دفاع پر خرچ کرتے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ جرمنی سمیت کئی دیگر ممالک کے دفاعی اخراجات اس سے بھی کم ہیں، جو ان کے بقول "مضحکہ خیز" ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں