دمشق میں کیفے کے قریب کار دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 16 زخمی

دمشق: (ویب ڈیسک) شامی دارالحکومت دمشق میں ایک کیفے کے قریب کار دھماکے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہو گئے۔

شامی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا الحجاز کے علاقے میں پیلس آف جسٹس کی عمارت کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں ہوا، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کے ساتھ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نے پیلس آف جسٹس ہیڈ کوارٹر کے اطراف سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

شامی خبر ایجنسی کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور اس کے ذمہ داروں کے تعین کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں