اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا رابطہ، ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت پر اطمینان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دوحہ میں ہونے والے حالیہ ثالثی مذاکرات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت مستقبل قریب میں بھی جاری رہے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر عملدرآمد کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں