تھائی لینڈ میں 11 سالہ بچے کی گاڑی بدھ مت راہبوں کے قافلے پر چڑھ گئی، 8 ہلاک

بینکاک: (دنیا نیوز) تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے مکداہان میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 8 بدھ مت راہب ہلاک اور 20 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق 11 سالہ بچے کی چلائی گئی گاڑی بدھ مت راہبوں کے قافلے پر چڑھ گئی، حادثے میں 5 راہب موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ مزید 3 زخمی راہب ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

تھائی حکام کے مطابق زخمیوں میں 4 راہبوں کی حالت تشویشناک ہے، راہب ایک مندر سے دوسرے مندر کی جانب مذہبی یاترا پر جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، پولیس کے مطابق 11 سالہ بچہ شدید صدمے میں ہے اور اس وقت بیان دینے کے قابل نہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں