مون سون بارشوں سے 16 افراد جاں بحق، 38 زخمی ہوئے: این ڈی ایم اے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں مون سون بارشوں کے باعث جانی و مالی نقصانات کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد جاں بحق جبکہ 33 افراد زخمی ہوئے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک بارشوں سے مجموعی طور پر 16 افراد جاں بحق اور 38 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جاں بحق افراد میں 7 بچے، 5 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 9، پنجاب میں 4 اور بلوچستان میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ زخمیوں میں خیبرپختونخوا کے 26، پنجاب کے 9 اور بلوچستان کے 3 افراد شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے اب تک مجموعی طور پر 81 گھروں کو نقصان پہنچا، 163 مویشی ہلاک ہوئے جبکہ ساڑھے 4 کلو میٹر سڑکیں اور 2 پل بھی متاثر ہوئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں