وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کے لیے تہران روانہ ہو گئے۔

وزیراعظم دفتر کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورہ ایران کیلئے اسلام آباد سے روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم کے ساتھ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری اور وزیرِاعلی سندھ سید مراد علی شاہ روانہ ہوئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف تہران میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے، وزیراعظم پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے ایرانی قیادت اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کریں گے اور غم کی اس گھڑی میں برادر ایرانی قوم کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کریں گے۔

وزیرِاعظم سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے بعد تہران سے استنبول روانہ ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں