راولپنڈی میں نالے میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے
راولپنڈی (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے راولپنڈی نالے میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب گئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 24 سالہ حلال اور 19 سالہ زیشان شامل ہیں، دونوں اڈیالہ روڈ کے قریب پانی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائی شروع کی اور دونوں لاشیں نکال کر مردہ خانے منتقل کر دیں۔
دوسری جانب تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوان نالے میں نہاتے ہوئے پانی کی گہرائی میں چلے گئے تھے، پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔