لیاقت پور: بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم نیفے میں پسٹل چلنے سے زخمی

لیاقت پور: (دنیا نیوز) بچیوں کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتاری کے دوران نیفے میں پسٹل چلنے سے زخمی ہو گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گلی سے گزرنے والی کمسن بچیوں کو ہراساں کرنے کے معاملے پر ڈی پی او عرفان علی سموں نے نوٹس لیا، ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کی ہدایت پر تھانہ سٹی لیاقت پور پولیس متحرک رہی۔

تھانہ سٹی لیاقت پور پولیس کے گھیراؤ پر ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پسٹل نکالنے کی کوشش کی، اس دوران پوسٹل سے گولی چل گئی، زخمی ملزم غلام محمد گورگیج کو حراست میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈی پی او عرفان علی سموں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں