او آئی سی نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا
ریاض: (دنیا نیوز) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کو عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا
جاری بیان میں او آئی سی نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت میں رکاوٹ ڈالنا عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے، بحری جہازوں پر ایرانی حملے اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ کویت، بحرین، یو اے ای، قطر، عمان اور اردن پر ایرانی حملے ان ممالک کی خودمختاری کی بھی خلاف ورزی ہیں۔