عباس عراقچی سے نمائندہ اقوام متحدہ کی ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گفتگو

تہران: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کے نمائندے ژان آرنو نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق دوران ملاقات ژاں آرنو نے خطے میں امن و استحکام کیلئے سفارتی کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا، جبکہ عباس عراقچی کی جانب سے امریکہ پر ایران مخالف اقدامات اور معاہدوں کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے خلاف واضح اور مضبوط مؤقف اپنانے کا مطالبہ کیا اور لبنان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

عباس عراقچی نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت اور قبضہ ختم کروانے کیلئے عالمی برادری کردار ادا کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں