مومنہ اقبال ہراسگی کیس: ثاقب چدھڑ اور اہلیہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور: (دنیا نیوز) اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے کیس میں عدالت نے ثاقب چدھڑ اور اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج نصرت علی صدیقی نے لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ سمیرا کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، ثاقب چدھڑ اپنی اہلیہ  کے ہمراہ حاضری کے لیے پیش ہوئے۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 28 جولائی تک توسیع کردی۔

تفتیشی افسر نے موقف اپنایا کہ ثاقب چدھڑ کی اہلیہ شامل تفتیش ہو چکی ہیں، جبکہ مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے۔

واضح رہے این سی سی آئی اے نے اداکارہ مومنہ اقبال کی مدعیت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں