سندھ میں کل تک شدید بارشوں کا امکان، 23 اضلاع کیلئے موسمیاتی ایڈوائزری جاری
کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں (کل) پچیس جولائی تک بارشوں کے امکان کے باعث پی ڈی ایم اے سندھ نے 23 اضلاع کیلئے موسمیاتی ایڈوائزری جاری کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا، تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
مراد علی شاہ نے بارشوں کے دوران نکاسی آب کا نظام فعال رکھنے اور انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ شہری مراکز اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے، تمام متعلقہ ادارے امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments