دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
لاہور: (دنیا نیوز) مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دریاؤں کا بہاؤ مستحکم رہا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، تربیلا 3 لاکھ 42 ہزار، کالا باغ 3 لاکھ 9 ہزار اور چشمہ میں 2 لاکھ 93 ہزار کیوسک ہے، جبکہ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں کمی ہو رہی ہے۔
دریائے چناب میں سیلابی صورتحال اونچے سے درمیانے درجے پر آگئی ہے، دریائے چناب میں مرالہ، خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، مرالہ کی مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 8 ہزار، خانکی کے مقام پر 1 لاکھ 65 ہزار اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 83 ہزار کیوسک ہے، دریائے راوی میں جسڑ شاہدرہ اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر بہاؤ نارمل ہے۔
اس کے علاوہ نارروال نالہ بسنتر میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، ارا کینٹ بریج نالہ ایک میں نچلے درجے وزیرہ آباد نالہ ایک میں میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے، نارووال نالہ بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے کہا کہ دریائے چناب کے اپر کیچمنٹس میں بارشیں رک چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں سے دریائے چناب میں بہاؤ مستحکم ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments