پی ٹی اے نے موبائل سمز سے متعلق صارفین کو خبردار کر دیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون سمز سے متعلق صارفین کو خبردار کر دیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قابل سزا جرم ہے، آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کے ذریعے کوئی بھی غیرقانونی سرگرمی انجام دی جا سکتی ہے۔
آپ کے نام پر کتنی سمیں رجسٹرڈ ہیں یہ جاننے کے لیے cnic.sims.pk یا اپنا شناختی کارڈ نمبر بغیر ڈیش کے 668 پر ایس ایم ایس کریں اور کسی بھی نامعلوم یا غیر ضروری سم کو فوراً بلاک کرائیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نئی سم ہمیشہ مستند فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے ہی حاصل کریں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی سم آپ کی اجازت کے بغیر رجسٹرڈ نہ کی گئی ہو۔
اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کا کہنا تھا کہ مفت سم کے لالچ میں اپنی بائیو میٹرک تصدیق نہ کرائیں، دھوکا دہی سے آپ کے نام پر دوسری سم بھی جاری ہوسکتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments