اسرائیلی جارحیت میں مسلسل اضافہ، مغربی کنارے میں 48 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

غزہ: (ویب ڈیسک) اسرائیلی فورسز نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں چھاپوں کے دوران کم از کم 48 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

فلسطین کے سرکاری ریڈیو نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ علاقے کے شمالی حصے میں نابلس کے مغرب میں واقع طیل قصبے پر جاری چھاپے کے دوران 40 سے زائد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

نشریاتی ادارے نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے قصبے میں ایک مکان پر قبضہ کر لیا اور اسے فیلڈ تفتیشی مرکز میں تبدیل کر دیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے قصبے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لے کر پورے قصبے میں گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے مغربی کنارے کے فلسطینی دیہات میں وسیع پیمانے پر فوجی آپریشن کا حکم دیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...