پشاور: زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 6 مزدور زخمی
پشاور: (دنیا نیوز)شاہ عالم شکرپورہ کے علاقے میں زیرِ تعمیر عمارت کی دیوار اچانک گرنے کے نتیجے میں 6 مزدور زخمی ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں، ریسکیو اہلکاروں نے زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام زخمیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو 1122 کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث زخمیوں کو فوری امداد اور محفوظ طریقے سے ہسپتال منتقل کرنا ممکن ہوا، جس پر مقامی شہریوں نے امدادی ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments