سینٹکام کا ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی میں 35 جہازوں کا رخ موڑنے کا دعویٰ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری بحری ناکہ بندی کے دوران اب تک 35 تجارتی جہازوں کو روک کر ان کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

سینٹکام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ گزشتہ ماہ ایران پر دوبارہ نافذ کی گئی بحری ناکہ بندی پر مسلسل عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

بیان کے مطابق امریکی فوج نے اب تک 35 تجارتی جہازوں کا رخ موڑا، دو جہازوں کو ناکارہ بنایا، جبکہ مزید دو جہازوں میں داخل ہو کر ان کی تلاشی لی گئی یا ان کا کنٹرول حاصل کیا گیا۔

دوسری جانب ایران اس سے قبل آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے منصوبے سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کر چکا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز ایک اہم اور اسٹریٹجک بحری گزرگاہ ہے، جس پر ایران کا کنٹرول برقرار ہے۔

ایرانی بیان میں مزید کہا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق موجودہ پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی نیا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...