سوات میں دہشتگردی ناقابل برداشت، حکومت شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں: حافظ نعیم الرحمان

لاہور:(دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سوات میں دہشت گردی ناقابل برداشت، حکومت اور سکیورٹی ادارے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔

اپنے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے  سوات کے علاقے کبل میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم شہریوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سوات میں دہشت گردی کا یہ واقعہ انتہائی تشویشناک اور ناقابل برداشت ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے حکومت اور سکیورٹی اداروں پر زور دیا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے تاکہ ایسے واقعات کا دوبارہ سدباب ممکن ہو سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...