کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس ایک روز کیلئے معطل
کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرین سروس سکیورٹی وجوہات کے باعث ایک روز کیلئے معطل کر دی گئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی، جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا جائے گا۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کی معطلی کا فیصلہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، مسافروں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق سکیورٹی صورتحال بہتر ہونے پر ٹرین سروس معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments