یوکرین کا مگ-29 لڑاکا طیارہ گر کرتباہ
ماسکو: (شاہد گھمن) یوکرینی فضائیہ کا مگ-29 لڑاکا طیارہ جنوبی یوکرین کے اودیسا ریجن میں جنگی مشن کے دوران تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق 10 اگست کی شام مگ-29 کا پائلٹ اودیسا ریجن میں فضائی اہداف کو تباہ کرنے کے جنگی مشن پر تھا کہ میزائل داغنے کے دوران طیارے میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہنگامی صورتحال کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور وہ پائلٹ کے کنٹرول سے باہر ہوگیا، جس کے باعث اسے بچانا ممکن نہ رہا۔
یوکرینی فوج کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کیا اور اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں یوکرینی فضائیہ کے لڑاکا طیارے کے نقصان کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل 29 جولائی کو یوکرین کا ایک F-16 لڑاکا طیارہ بھی دوران پرواز ہنگامی صورتحال کے باعث ضائع ہوگیا تھا، جس کے پائلٹ نے بھی ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچائی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments