معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
سوات:(دنیا نیوز) معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
سوات کے معروف مقامی کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی دشوار گزار پہاڑی چوٹی سے تلاش کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق سید علی شاہ 31 روز قبل فلک سیر کی پہاڑی چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کے ذریعے سرچ آپریشن کے دوران سید علی شاہ کی میت کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ دشوار گزار اور بلند پہاڑی مقام کے باعث میت کو نیچے منتقل کرنا انتہائی مشکل قرار دیا جا رہا ہے۔
اہل علاقہ اور مقامی افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سید علی شاہ کی میت کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے فوری طور پر آبائی علاقے منتقل کیا جائے۔
دوسری جانب اہل علاقہ نے حکومت سے میت کی منتقلی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments