وفاقی بھرتیوں میں اصلاحات کی مجوزہ رپورٹ منظور، نظام تیز اور شفاف بنانے پر اتفاق
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت وفاق میں بھرتیوں میں اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا آخری اجلاس ہوا، کمیٹی نے وفاقی حکومت کی بھرتیوں میں مجوزہ اصلاحات کی رپورٹ منظور کرلی۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کمیٹی کی رپورٹ وزیراعظم کی منظوری کے لیے سفارش کردی، کمیٹی کی سفارشات میں وزیراعظم کی تجاویز بھی شامل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں وفاقی بھرتیوں کا نظام تیز، شفاف، میرٹ پر مبنی اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق نیشنل جاب پورٹل کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی سفارش کی گئی ہے، بھرتیوں کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments