انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا
جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 23 منٹ پر آیا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 358.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق زلزلے کے اثرات اور ممکنہ نقصانات سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments