جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے نے ہر موقع پر میرٹ کو مقدم رکھا: میاں عامر

لاہور:(دنیا نیوز) چیئرمین یو سی پی میاں عامر نے کہا ہے کہ جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے نے ہر موقع پر میرٹ کو مقدم رکھا۔

صوبائی دارالحکومت  میں سول سروسز اکیڈمی میں جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے بلاک کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر میاں عامر نے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلق اور ان کی پیشہ ورانہ و شخصی خوبیوں کا ذکر کیا۔

میاں عامر کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے کے ساتھ ان کا تعلق کئی دہائیوں پر محیط ہے، انہوں نے ہر موقع پر بہترین رہنمائی کی اور ہمیشہ میرٹ کو مقدم رکھتے ہوئے فیصلے کیے۔

انہوں نے جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے کی رہنمائی اور میرٹ پر مبنی فیصلوں کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے ملک کا روشن حوالہ ہیں جنہوں نے منصف کی حیثیت سے ہمیشہ انصاف کے تقاضے پورے کیے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس (ر) خلیل الرحمان رمدے کی تعلیمی خدمات لائق تحسین ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...