دلجیت دوسانجھ کا نصرت فتح علی کو خراجِ عقیدت، ’سانسوں کی مالا‘ پر پرفارمنس

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی قوال استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کر کے پاکستانی مداحوں کے دل جیت لیے۔

بین الاقوامی کنسرٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے ہزاروں افراد کے سامنے نصرت فتح علی خان کا مقبول کلام ’سانسوں کی مالا‘ پیش کیا، جس کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پرفارمنس کے دوران بڑی تعداد میں موجود شائقین بھی دلجیت کے ساتھ جھومتے اور کلام سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیئے۔

سوشل میڈیا پر پاکستانی اور بھارتی صارفین نے دلجیت دوسانجھ کے اس انداز کو خوب سراہا، متعدد صارفین نے اسے سرحدوں سے بالاتر موسیقی اور محبت کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

واضح رہے کہ استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا بھر میں قوالی اور صوفی موسیقی کے عظیم ترین فنکاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے انتقال کے تقریباً تین دہائیوں بعد بھی ان کی موسیقی نئی نسل میں یکساں مقبول ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...