اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا

نیو یارک: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہبازشریف کے الفاظ کو اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمایاں کر دیا۔

فلسطینی مشن نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وزیراعظم پاکستان کے الفاظ نمایاں کرتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں فلسطین کا خصوصی ذکر کیا اور فلسطینی خواتین، بچوں، بزرگوں پر مظالم کو عالمی ضمیر کے سامنے اجاگر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال ہند رجب نامی فلسطینی بچی کی دل دہلا دینے والی داستان بیان کی تھی جسے اسرائیلی فوجیوں نے بے دردی سے شہید کر دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس سال ایک اور سانحہ ہمارے دلوں اور پوری دنیا کے دل پر بوجھ بن گیا ہے، 8 سال کی وفا عقیلہ نے اس بے مقصد جارحیت میں اپنی جان گنوا دی ہے، وفا عقیلہ کا سکول کا پہلا دن اس کی زندگی کا آخری دن بن گیا۔

شہباز شریف نے سوال کیا کہ کیاغزہ میں پیدا ہونے والا بچہ دنیا کے دیگر بچوں کی طرح زندگی، مستقبل اور خواب دیکھنے کا حق نہیں رکھتا؟

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...