واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کو نیوی گیشن بار کا حصہ بنانے پر کام شروع

کیلی فورنیا:(دنیا نیوز) واٹس ایپ میں میٹا اے آئی کو نیوی گیشن بار کا حصہ بنانے پر کام شروع کردیا گیا۔

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اپنی ایپ کے مکمل ری ڈیزائن پر کام شروع کر دیا ہے، ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائٹ WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق نئے ڈیزائن میں ایپ کے نیوی گیشن بار کو خصوصی طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیوی گیشن بار میں نئی اپ ڈیٹس اور فیچرز شامل کیے جائیں گے جبکہ اس کے ڈیزائن کو بھی جدید بنایا جائے گا، نئے ڈیزائن میں نیوی گیشن بار کو زیادہ ٹرانسپیرنٹ رکھا جائے گا، جس کے باعث اینڈرائیڈ ایپ کا انٹرفیس کسی حد تک آئی فون کی آئی او ایس ایپ سے مشابہ نظر آئے گا۔

واٹس ایپ کے نئے ڈیزائن میں میٹا اے آئی کو بھی نیوی گیشن بار کا حصہ بنانے پر کام کیا جا رہا ہے، اس وقت کمپوز بٹن کے اوپر میٹا اے آئی کا بٹن موجود ہے، تاہم نئے ڈیزائن میں نیچے موجود نیوی گیشن بار میں بھی میٹا اے آئی کے لیے الگ جگہ شامل کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو دوستوں کی سالگرہ کی یاد دہانی کرانے کا فیچر بھی متعارف کرانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

WABetaInfo کے مطابق نیا ڈیزائن فی الحال تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے اور اسے ایک بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے دیکھا گیا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ نئے ڈیزائن اور فیچرز کو تمام صارفین کے لیے جاری کرنے میں چند ہفتے یا کئی ماہ لگ جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...