لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن، دہشتگرد کمانڈر ہلاک

پشاور:(دنیا نیوز) لکی مروت پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں پر قاتلانہ حملوں اور دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب دہشت گرد کمانڈر منظور کو ہلاک کردیا۔

سی پی او کے مطابق گزشتہ روز عبدالخیل کے علاقے میں میچ کھیلنے کے بعد واپس جانے والے کھلاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 3 جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس اور سی ٹی ڈی نے حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مطلوب دہشت گرد کمانڈر منظور کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گرد کی لاش پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔

دوسری  جانب سی پی او نے مزید کہا کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...