عالمی سطح پر پٹرولیم قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی کم ہوں گی: علی پرویز ملک

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر پٹرولیم علی پرویز ملکی نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم کی قیمتیں کم ہوتے ہی پاکستان میں بھی کمی ہوگی، وزیراعظم نے عوام کو فی لٹر 100 روپے کا ریلیف دیا۔

وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا وزیراعظم شہباز شریف مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، سکیم 10 ماہ جاری رہی تو وزیراعظم اور دیگر اپنی مراعات کم کرکے ریلیف دیں گے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ حکومت کی طرح دیوالیہ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو غلط فہمی ہے کہ اسلام آباد میں یلغار کرکے کسی کو چھڑا لیں گے تو ریاست کمزور نہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ سہیل آفریدی شہدا کے جنازوں میں شریک ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...