این اے 168 ضمنی انتخاب: غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ نے میدان مار لیا

بہاولپور:(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع بہاولپور کے حلقے این اے 168 کے ضمنی انتخاب کا مکمل غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق حلقے کے تمام 292 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک منیر اقبال چنڑ نے 79 ہزار 306 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ولی داد چیمہ 42 ہزار 623 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

خیال  رہے ضمنی انتخاب کے لیے صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا مقررہ وقت شام 5 بجے ختم ہو گیا جب کہ پولنگ سٹیشن کے اندر موجود ووٹرز کو مقررہ وقت کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی خصوصی اجازت دی گئی تھی۔

واضح رہے این اے 168 کی نشست مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...