خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار، کسی احتجاج یا مارچ کا متحمل نہیں ہوسکتا: فیصل کریم کنڈی
پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشتگردی کا شکار ہے، ہمارا صوبہ کسی بھی احتجاج یا مارچ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت لانگ مارچ یا احتجاج کیلئے تیار نہیں، صوبے کے امن کیلئے ہمیں ایک ریڈ لائن کھینچنی پڑے گی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں سب کے سامنے ہیں، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، افغانستان اس وقت بھارت اور اسرائیل کا سہولت کار بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بات کر رہے ہیں، پاکستان کے آئین اور قانون کو نہ ماننے والوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments