ایرانی فوج کا خطے میں واشنگٹن کی کسی بھی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان
تہران: (دنیا نیوز) ایران کی فوج نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے خطے میں کسی قسم کی فوجی کارروائی کی تو ایرانی افواج اس کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔
ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمنیہ نے کہا ہے کہ خطے میں امریکا کی پوزیشن اچھی نہیں اور اسی وجہ سے وہ فوجی جارحیت کا راستہ اختیار کر سکتا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمنیہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments