ایشین گیمز مینز کرکٹ ایونٹ، پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی

ٹوکیو: (دنیا نیوز) ایشین گیمز مینز کرکٹ کے جاری مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کوارٹر فائنل میچ بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا تھا، میچ میں بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی۔

بعدازاں مسلسل بارش کو دیکھتے ہوئے میچ کو منسوخ کر دیا گیا، اور یوں پاکستان ٹیم بہترین رینکنگ کی وجہ سے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...