خیبر میل ایکسپریس کا انجن ایمن آباد کے قریب ڈی ریل
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سے پشاور کے راستے کراچی جانے والی خیبر میل ایکسپریس کا انجن موڑ ایمن آباد کے قریب ڈی ریل ہوگیا، جس کے باعث مین ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انجن کے ڈی ریل ہونے کے بعد ریل گاڑی کی بحالی کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ مین ٹریک کلیئر ہونے تک دیگر ریل گاڑیوں کی آمدورفت بھی متاثر رہنے کا امکان ہے، جبکہ بحالی کا کام جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments