حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ

لاہور: (دنیا نیوز) نائب امیرِ جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ خاص ایجنڈے کے تحت امیرِ جماعتِ اسلامی سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حافظ نعیم الرحمٰن نے پٹرولیم لیوی 35 سے 40 روپے کم کرنے کا مطالبہ نہیں کیا، اُمید ہے وزیرِ اعظم اپنا وعدہ پورا کریں گے، بصورت دیگر جماعتِ اسلامی ملتان سے اسلام آباد کی طرف سپر مارچ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصے سے دھرنے اور مارچ کر رہی ہے، لیوی اور دیگر ٹیکسز کے نام پر 130 روپے سے زائد بھتے کا خاتمہ ترجیحِ اوّل ہے۔

نائب امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی کال پر حافظ نعیم الرحمٰن نے بھتے کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا تھا، وزیرِ اعظم نے واپس آ کر بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...