عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2 ہزار روپے بڑھ کر 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 50 روپے اضافے سے 6 ہزار 578 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 20 ڈالر اضافے سے 4181 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments